سوات(سوات نیوز ) سوات میں مقیم مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مینگورہ میں سوات پریس کلب کے سامنے جڑانوالہ واقع کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت سینٹ لوقس چرچ کے پادری قیصر شہباز نے کی مظاہرے میں مسیحی برادری کے رہنما جاوید صادق مسیح، ایاز مسیح، سکھ کمیونٹی کے بنسری لال، سردار ہومیو سنگھ ، سماجی ورکر عرفان حسین بابک، شمشیرعلی اور دیگر معززین نے شریک ہوئے، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور جڑانو والہ کے دلخراش واقع کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پادری قیصر شہباز اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایک شخص کے جرم کی سزا پوری برادری کو دینا کسی صورت انصاف نہیں ہم جڑنوالہ میں مسیحی برادری کے مکانات ، عمارتوں اور عبادت گاہوں کے مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع میں ملوث افراد کو کھڑی سے کھڑی سزاد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کی بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائے اور چرچوں سمیت دیگر عمارتوں کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ اقلیتی برادری کے رہنماوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہم نے آزادی پاکستان کے وقت سے لیکر اب تک ہمیشہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ہم محب وطن رہیں گے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔
30 total views, 6 views today