سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )سوات کاسپیشل فورس پولیس کیلئے خوشخبری، ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ کی کاپی فراہم کردی ، رفیع الملک کے فرزند ڈاکٹر شیر باز خان نے سپیشل فورس پولیس کو ہائی کورٹ کاتفصیلی فیصلہ حوالے کردیا، جس میں ہائی کورٹ نے تمام صوبے کے سپیشل فورس پولیس کو پولیس ایکٹ 2009 کے تحت ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، پشاور ہائی کورٹ میں سپیشل فورس پولیس نے سال 2009 میں ریگولر کرنے کیلئے رٹ داخل کی تھی جس پر گزشتہ روز ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کو تمام فورس کو ریگولر کرنے کے احکامات سنائے تھے، جس کے بعد فورس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی
یہ ظلم ہے سپیشل فورس کے ساتھ، 8سال ان بجاروں نےدہشتگردی کا مقابلہ کیا، حکومت کا ساتھ دیا اورملک قوم کی حفاطت کے لئے شہید بھی ہوئے ، اب ان کو نکالنا سراسر ظلم ہیں، سپیشل فورس حکومت وقت کے لئے ایک جیلنچ ہیں۔ ان نوجوانوں کو ریگولر کیا گیا توتو زیادہ بہتر ہو گا۔ نکالنا یا ریگولر نہ کرنا بہت سی نوجوانوں کی تباہی کا سبب بن سکتا ہیں۔
2,042 total views, 2 views today