بریکوٹ، ضلعی ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں نے ضلع سمیت تحصیل بریکوٹ میں بڑے نقصانات کئے ہیں ۔نقصانات کے ازالے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے ۔بریکوٹ بازار میں نقصانات میں کمی اور نکاس اب کے مسائل کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے بہت جلد این ایچ اے ،واپڈا ،ٹیلی فون ،پی کے ایچ اے کے اعلیٰ احکام کے ساتھ جلد میٹنک کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ بازار کے دورے کے دوران حالیہ بارشوں کے متاثرین سے ملاقات کے دوران میڈیا سے کیا ۔اس موقع پر اے سی بریکوٹ دلنواز خان ،تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب ،ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ،ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل صدیق اکبر ،پی ایم ایل (ن) تحصیل بریکوٹ صدر عزیزاللہ خان بدا،ضلعی کونسلر عجب خان ،ضلعی کونسلر محبوب علی ،ضلعی کونسلر ارشاد علی خان ،تحصیل کونسلر عدنان خان ،تحصیل کونسلر حاجی نواب خان ،ناظم بریکوٹ شرقی ظفرعلی ،نائب ناظم بخت علی ،جنرل کونسلر محمد ظاہر ،جنرل کونسلر نور اسلام ،جنرل کونسلر نیاز گل ،یوتھ کوارڈنیٹر آدم خان ،عبدالمطلب خان،منہاج خان ،شاہی ملک خان ،عبدالسلام خان ، کے علاوہ دیگر کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ بازار ضلع سوات کا اہم اور گیٹ وے پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔بریکوٹ بازار میں بارشوں سے متاثرین سے ملاقات کی اور کہاکہ بریکوٹ بازار تجاوزات سے مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا ۔محکمہ واپڈا ،محکمہ ٹیلی فون کے علاوہ این ایچ اے اور پی کے ایچ اے کے اعلیٰ احکام سے بہت جلد ملاقات کیا جائے گا تاکہ بریکوٹ بازار سے بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبے مین شاہراہ سے ہٹا کرکنارے پر نصب کئے جائیں گے جبکہ این ایچ اے اور پی کے ایچ اے نکاس آب کے مسائل کے خاتمے پیر بابا روڈ اور مین شاہر اہ کے کنارے نالیاں اور جہاں ضرورت ہو کلوٹ تعمیر کئے جائیں گے ۔بعد میں ضلعی کونسلر عجب خان نے بریکوٹ بازار کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر ناظم اعلیٰ نے مسائل کے خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ بریکوٹ بازار کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔
279 total views, no views today


