مینگورہ، آل پارٹیز کانفرنس کا کسٹم ایکٹ کیخلاف 27 جولائی کو ہونے والے شٹر ڈاؤن اور جلسہ کے حوالے سے اجلاس ، اجلاس سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں پیپلز پارٹی سوات کے صدر شمشیر علی خان ، جے یو ائی کے جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد، مسلم لیگ ن کے جنرل سکر ٹری انجینئر عمر فاروق ، اے این پی رحمت علی خان ، عبداللہ یوسف زئی ، پختونخوا میپ کے خالد محمود ، قومی وطن پارٹی کے صدیق علی خان اور سوات چمبر آف کامرس کے یوسف علی نے شرکت ، اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کے ترجمان عبداللہ یوسف زئی نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کسٹم ایکٹ کا نفاذ کسی بھی صورت قبول نہیں اور اس کی ہر صورت میں مخالفت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ 27 جولائی کو مینگورہ شہر سمیت سوات بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا اور صبح 9 بجے نشاط چوک میں احتجاجی جلسہ ہوگا جسمیں سوات بھر سے لوگ شرکت کریں گے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف کسٹم ایکٹ کا نفاذ نہیں ہے ہر قسم ٹیکس لگے گا جس کی بھر پور مخالفت کریں گے ، انہوں نے واضح کردیا کہ سوات سمیت ڈویژن بھر د دہشتگردی سے متاثر ہے اور اوپر سے ٹیکس کا نفاذ یہاں کے عوام سے ظلم ہے لہٰذا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنا فیصلہ واپس لے لیں ۔
914 total views, no views today


