کبل، وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی کے فنڈز سے توتانوبانڈئی میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے لاگت سے ٹیوب ویل کے تعمیر پر کام کا آغاز ہوگیا جبکہ عنقریب 82لاکھ روپے لاگت سے سابقہ ٹیوب ویل کے لئے سولر سسٹم نصب کرکے علاقے میں پانی کا مسلہ مکمل طور پر حل ہوجائے گا بجلی کے مد میں 5ٹرانسفارمرز اور40پول لگانے کے علاوہ مزید 40لاکھ واپڈا کو فراہم کردئے گئے ہیں جس کے بدولت بجلی کے مسائل پر قابو پالینگے ڈاکٹر امجد علی یوسی توتانوبانڈئی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں عوام تسلی رکھیں ان شاء اللہ جملہ عوامی مسائل حل کرکے دم لینگے ان خیالات کا اظہار ضلعی کونسلر یوسی توتانوبانڈئی حمید خان ،کسان کونسلر نواب خان،اقبال بلند اور دیگر نے ٹیوب ویل کے تعمیراتی کام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر توتانوبانڈئی میں موجود ٹیوب ویل پانی کے ضروریات پوری کرنے کے لئے ناکافی تھا جس پر ایکشن لے کر منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ایک کروڑ 30لاکھ روپے نئے ٹیوب ویل کی تعمیر کے لئے منظور کئے جس پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ 30ہزار گیلن ٹینکی کی تعمیر سے پانی کی قلت کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ناروا لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے وقتی طور پر پانی کا بحران پیدا ہوچکا ہے جس کو حل کرنے کے لئے عنقریب 82لاکھ روپے لاگت سے سولر سسٹم نصب کرکے پانی کے بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں 5ٹرانسفارمرز اور 30عدد پول لگائے جا چکے ہیں جبکہ مزید 40لاکھ واپڈا کو ادا کردئے گئے ہیں جس کے بدولت بجلی کے مسائل پر قابو پالینگے انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی غریب عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جہاں اجتماعی عوامی مسائل پر توجہ دی جاتی ہے لہذا عوام پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر تبدیلی کے سفر کو جاری رکھنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں تاکہ سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ گند کو صاف کرکے خوشحالی لائی جاسکے۔
806 total views, no views today


