سوات، سیدو پولیس کا سینٹرل ہسپتال میں چھاپہ تین کلاس فور ملازمین گرفتار پولیس سٹیشن منتقل ، سیدو پولیس نے گزشتہ روز سینٹرل ہسپتال کے ارتھو پیڈک وارڈ میں چھاپہ مار کر تین کلاس فور ملازمین، عثمان عبداللہ شاہ اور صدیق کو گرفتار کر لیا ۔جن کے خلاف سیدو پولیس سٹیشن میں ایف ائی ار فخر عالم نے درج کی تھی۔پولیس کے مطابق یہ افراد فخر عالم پر تشدد میں ملوث تھے ۔ دوسری طرف کلاس فور ملازمین کے صدر مصطفی نے کہا ہے کہ اگر مخالف فریق کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہسپتالوں سے بائیکاٹ کرینگے جس میں ہمارے ساتھ ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کمزور لوگوں کو پکڑ رہی ہے ۔ دوسری طرف پولیس کے مطابق مخالف فریق نے پہلے سے ضمانت کررکھی ہے ۔
786 total views, no views today
Comments


