مینگورہ، کبل ڈگری کالج میں داخلوں سے محروم طلبا ء ، سٹاف کمی اور دیگر مسائل کے حوالے کبل میں متحدہ طلباء4 محاذ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کالج سے کبل چوک تک مارچ تحصیل نا ظم آفس کے سامنے مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے اسلامی جمعیت طلباء ملاکنڈ ڈویڑن کے نا ظم افتخار حسین ،پی ایس ایف ضلع رہنما عجب خان انقلاب ،ایم ایس ایف صدر شفیق خان ، فرحت اللہ، عصمت اللہ اور دیگر نے کہا کہ سوات اور خصوصاً ڈگری کالج کبل میں طلباء کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں مستقل طور پر حل کیا جائے ورنہ ایم این اے اور ایم پی اے کے گھروں کاگھیراؤں کیا جائیگا مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم دشمن پالیسی اپنائے ہوئے ہیں تبدیلی کے نام پر طلباء4 کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے انہوں نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر 5دنوں میں طلباء4 کے مسائل حل نہ کی گئی تو پھر سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کو فوری طور پر بند کیا جائے صوبائی حکومت اور کالج انتظامیہ مسائل حل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں سوات میں 10ہزار سے زیادہ طلباء4 داخلوں سے محروم ہے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے درپیش مسائل کو حل کیا جائے اس موقع پر تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز تمام ہائیر سیکنڈری سکولوں اور ڈگری کالج کبل کے پرنسپل کو طلب کیا تھا انہوں نے کچھ نہ کچھ اپنی طر ف سے سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے مزید ہم کوشش کرینگے کہ ان مسائل قابو پا سکے اس کے لئے تعلیم ایکشن کمیٹی ضلعی ناظم سوات سے تفصیلی ملا قات کر کے اگاہ کیا ہے۔
498 total views, no views today


