سوات، پشاور ہائی کورٹ بینچ سوات(دارلقضاء) کے صدر افتخار احمد نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے اور انسانی جانوں کے ضیا ء پر تین روزسوگ کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ غیر انسانی فعل ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے وکلاء کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،انہوں نے شہید وکلاء ،صحافیوں اور دیگر لوگوں کے شہادت اور زخمیوں کیلئے دعاخوانی کی اپیل کی اور کہا کہ آج انکے ایصال ثواب کیلئے دعا خوانی کی جائیگی ،انہوں نے وکلاء سے اپیل کی کہ آج عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ اور تین روز تک سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں ائیں ۔
736 total views, no views today
Comments


