مینگورہ، پشاور ہائی کورٹ بار مینگورہ بنچ اورڈسٹرکٹ بار سوات نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف آج مکمل عدالتی بائیکاٹ اور ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا ۔ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر افتخار احمدایڈوکیٹ اور سوات بار کے صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آج وکلاء دہشت گردی کے خلاف ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ظالموں نے بے گناہ انسانوں کا خون بہایا اور ایسے ظالموں کو کھبی معاف نہیں کیا جائیگا ، اس حوالے سے وکلاء کے ہنگامی اجلاس منعقد ہوئے جس میں دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرے ۔
612 total views, no views today
Comments


