مینگورہ ، سوات میں جشن آزادی قریب اتے ہی دکانیں سج گئیں ہیں، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں دکانوں پر قومی پرچم لہرا ئے گئے ہیں، جبکہ سٹالز بھی لگائے ہیں جس میں بیجز ، جھنڈے اور سٹیکرز سمیت ازادی کے حوالے سے دیگر سامان لوگ خرید رہے ہیں،ازادی کی مناسبت سے مختلف اشیاء کو ہر عمر کے لوگ خرید رہے ہیں لیکن اس میں زیادہ تر سکول بچے ہیں، جو سبز ہلالی پرچم اوربیجز خرید تے ہیں، اس کے علاوہ دکانوں نے بڑے بڑے قومی پرچم بھی اویزاں کردی ہیں، جس کو دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے، یوم ازادی کے دن جوں جوں قریب ارہا ہے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھی قومی پرچم لگا دیئے ہیں،
644 total views, no views today
Comments


