مٹہ ، مٹہ کے علاقہ کوزشیر پلم میں فلائنگ نے دو چچازاد بھائیوں کو کچل ڈالا ۔ایک جاں بحق ۔دوسرا شدید زخمی ۔ ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار ۔پولیس نے رپورٹ درج کی۔ زمٹہ کی علاقہ کوز شیر پلم کی مقام پر ایک فلائنگ کوچ جو ڈرائیور رحمت اللہ ولد نصرواللہ سکنہ چمن لالئے چلارہاتھا ۔مین روڈ کو کراس کرنے والے دو چچازاد بھائیوں فواد ولد محمد عالم اور عیسیٰ ولد نور حمان کو کچل ڈالا ۔جس سے دونوں شدید زخمی ہوئے ۔جس میں فواد نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ ادھر پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی کو بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے ۔
دوسرا واقعہ مٹہ شکردرہ میں تین سال کے بچے نے غلطی سے گھر میں موجودپٹرول پی کر جاں بحق ۔بچے نے پٹرول کو پینے کی کوئی چیز سمجھ کر پی لی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ شکردرہ میں ایک بچے اویس ولد عالم زیب نے گھر میں موجود پٹرول کو پینی کی کوئی چیز سمجھ کر پی لی ۔جس یہ بچہ جاں بحق ہوگئے ۔اور تھوڑی سے بے احتیاطی نے ایک معصوم کی جان لے لی ۔
595 total views, no views today


