سوات، مینگورہ شہر میں ٹریفک کا اژدھام عوام کیلئے ناسور بن گیا ،عملہ کی تبدیلی بھی کوئی اثر نہ دیکھا سکی ،غیر قانونی سٹینڈ ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور اناڑے اہلکاروں نے شہر میں ٹریفک کا حلیہ بگاڑ دیا ،سوات میں ٹریفک کی بدتر صورتحال کے بعد ٹریفک عملہ کی تبدیلی کے باوجود ٹریفک نظام کو رواں دواں نہ بنایاجسکا ،بلکہ پہلے ہی سے زیادہ خراب ہوگیا ہے اور اناڑی انچارج اور عملہ کے وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام نے عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور شہر بھر میں تاریخی ٹریفک جام کے وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہے اور منٹوں کو راستہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا ،ٹریفک جام کے وجہ سے سیدو شریف ہسپتال جانے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ نئے انچارج کے چارج سنبھالتے ہی شہر میں جگہ جگہ پر غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ دوبارہ کھل گئے ہیں اور ماہواری سسٹم بھی دوبارہ رائج ہوگیا ہے ،جس کے وجہ سے سوات کے ہیڈ کوارٹر مینگورہ شہر میں لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہے اور انہوں نے حکام بالا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔
694 total views, no views today


