بریکوٹ، ریکوٹ پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدرات سہیل باچا منعقد ہوا۔جس میں تمام عہدیداراور ممبران فضل مولا خان،ڈاکٹر ذاکر محمد ظاہر شاہ کمال،اسد اسد اللہ،بخت روان خان ،خلیل الرحمان باچا ،ریاض احمد وغیر ہ موجودتھے ۔اجلاس میں آل ناظمین اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے صحافی معراج الدین تنہا سماج دشمن عناصر کاموں میں ملوث ہونے اور منشیات فروش بھائیوں عرفان الدین اور الحاج الدین کی سرپرستی کرنے کی تحریری درخواستیں موصول ہوئی تھی جس میں تحریر کیا گیا تھاکہ صحافی معراج الدین سماج دشمن کاموں میں ملوث ہے اور صحافت کی آڑ میں غیر قانونی دھندے بھی کرتاہے اگر پریس کلب نے معراج الدین کی رکنیت ختم نہ کی تو ہم بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو بھی ان کے دست راست اور سہولت کار سمجھ کر اخلاقی بائیکاٹ کریں گے جس پر بریکوٹ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس منعقد کرکے معراج الدین کی بنیادی رکنیت اور ان کے ساتھ صحافتی تعلقات ختم کردئیے۔
1,037 total views, no views today


