کبل، پاک فوج 151ائیر ڈیفنس رجمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے دردیال میں آزادی مارچ اور پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاک فوج کے میجر حسنین ،ملک احمد خان،ڈاکٹر لطف اللہ،ہیڈماسٹر محمد اقبال،رحیم داد،رحمدل شاہ سمیت ہائی سکول دردیال ،ٹال اور ٹیلنٹ پبلک سکول کے اساتذہ کرام طلباء،عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعدادمیں شرکت کی مارچ کے شرکاء نے پاکستان کے پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے تعرے درج تھے جبکہ مارچ کے شرکاء کی پر جوش نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر حسنین اور دیگر نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس کو پوری مسلم دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے انہوں نے کہا کہ عظیم قربانیوں کے بدولت حاصل شدہ وطن کوپر امن اور مزید مستحکم بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان ہماری پہچان ہے اسلئے یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منانا قومی فریضہ ہے کیونکہ 14اگست پاکستان کے بقا اور اور سلامتی کے عزم کا دن ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے سوات میں پائیدار امن قائم کیا ہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ آؤ ہم سب مل کر عزم کریں کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
610 total views, no views today


