کالام، کالام میں سابق ناظم شباب ملی اور اس کا خاندان اے این پی میں شامل ہوگئے ایم پی اے سید جعفرشاہ اور سابق امیدوار برائے ضلعی کونسل ملک امیر سید نے سابق ناظم شباب ملی ابراہیم اور اس کے خاندان کا اے این پی میں شمولیت کے دوران ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا۔ ملک امیر سید کے مطابق پشمال اور کالام کے مقام پر دو سو سے زائد افراد نے پی ٹی آئی، جے آئی اور پی ایم ایل این سے ناطہ توڑ کر اے این پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد دوسری سیاسی جماعتوں سے اہم راہنما اور عہدیداران اے این پی میں شامل ہونے والے ہیں آئندہ الیکشن میں حلقہ پی کے پچاسی سے اے این پی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔پارٹی کارکنان میں کسی قسم کے اختلافات نہیں۔
718 total views, no views today
Comments


