مدین ، ایلج کونسل بشیگرام کا غیر ترقیاتی بجٹ سال برائے 2016/17 ملغ 978000روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا بجٹ میں اعززایہ ناظم ایک لاکھ بیس ہزار وپے اور اعززایہ نائب ناظم84000روپے مقرر کیا گیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ملک ضل ربی نے تلاوت کلام پاک ادا کی پریزائڈنگ آفسر نائب ناظم ویلج کونسل ھمیش خان ناظم علی بہادر خان کو بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی ناظم علی بہادر خان نے غیر ترقیاتی بجٹ پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ویلج کونسل بشیگرام ایک پسماندہ ویلج کونسل ہے جس کی تعمیر وترقی کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے 978000 کا غیر ترقیاتی بجٹ پیش کرتے ہو ئے کہاکہ اعزازیہ ناظم ایک لاکھ بیس ہزار، اعزازیہ نائب ناظم چوراسی ہزار،نائب قاصد کے لئے ایک لاکھ 56ہزار،انٹر ٹینمنٹ کے لئے 24ہزار،بلڈنگ کرایہ کے لئے 68ہزار،فون بل کے لئے 24ہزار،بجلی بل کے لئے 24ہزار،مرمت وغیرہ کے لئے 75ہزار،یو ٹیلٹی بل کے لئے 40ہزار،میٹنگ کاسٹ کے لئے 80ہزار،سٹیشنری کے لئے 60ہزار،نائب ناظم انٹر ٹینمنٹ کے لئے24ہزار،چارکول کے لئے60ہزار ،پریس کے لئے 20ہزار،متفرق ایک لاکھ روپے مختص کئے گئے گل محمد، کونسلر ، خا ستہ رحمان کیسان کونسلر ،ایوب خان اور دیگر ممبران بجٹ پر بحث میں حصہ لیا اور باہمی اتفاق رائے سے بجٹ منظور کیا گیا اس موقع پر ناظم علی بہادر نے ممبر ضلع کو نسل سوات ،ممبر محکمہ فارسٹ سوات، چیر مین اعلی ثانوی تعلیم سوات ملک فضل ربی کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر اجلاس میں شرکت کی اور اتفاق رائے سے بجٹ منظور کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا
568 total views, no views today


