بریکوٹ، ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے ملک دشمن بیانات اور غنڈہ گردی کے خلاف ناظم وی سی نجیگرام فضل ودود باچانے تھانہ غالیگے میں ایف آئی آردرج کرنے کے لئے درخواست دے دی ۔تھانہ غالیگے میں ان کے ہمراہ نائب ناظم واجد خان شلمانی ، جنرل کونسلر تاج فرین خان ۔ یاسر خان، عبدلفروش ماما ، گل شیر خان، شمشی، گوہر علی باچا ودیگر موجودتھے ۔تھانہ غالیگے میں درخواست دینے سے قبل کونسل اجلاس میں متفقہ طورپر الطاف حسین کے نفرت انگیز اور ملک دشمن تقاریر کے خلاف قرارداد بھی منظور کی۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین اور ان کے کارکنوں کی غنڈہ گردی ،میڈیا پر حملوں اور ملک دشمنوں بیانات کے خلاف ناظم وی سی نجیگرام نے تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دیتے ہوئے بریکوٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی ہمارے ملک کا شہ رگ ہے اور ملک کی معیشت کا دارومدار اسی شہر پر ہے ۔ہم کسی کوبھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیں اور عوام کو مشتعل کرکے ملک میں فسادات برپا کریں ۔ملکی حالات نازک ویسے ہی نازک موڑ پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر تاحیات پابند ی لگائی جائے اوردہشت گرد تنظیم قرار دے تاکہ ملک کے خلاف کوئی میلی آنکھوں سے دیکھنے کی جرات نہ کریں ۔
459 total views, no views today


