سوات، مینگورہ میں چوروں نے دکان سے چوری کرنے کے بعد دکان کو آگ لگادی ، لاکھوں روپے کا نقصان ، وقوعہ کے بعد چور فرار ہونے میں کامیاب ، متاثرہ شخص پولیس سٹیشن پہنچ گئے ، وقوعہ پولیس سٹیشن مینگورہ سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر رونما ہوا ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ پولیس سٹیشن سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر واقع ملک سپر مارکیٹ میں مہران ٹیلرنگ شاپ سے نامعلوم افراد نے دو سلائی مشینیں اور دیگر سامان چوری کرنے کے بعد دکان کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ،
آتشزدگی اور چوری کے باعث ٹیلر ماسٹر کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے کپڑے ، واسکٹ اور دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں مالک دکان نے تھانہ مینگورہ میں رپورٹ درج کردی ہے ۔
552 total views, no views today
Comments


