مینگورہ، ورکنگ فوکس گرامرسکول کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،صوبائی حکومت ،عمران خان اورپرویزخٹک کے خلاف نعرہ بازی،بحال نہ ہونے کی صورت میں احتجاجوں کا دائرہ کاروسیع کرنے کی دھمکی،پندرہ اپریل کی ڈیڈلائن، گذشتہ روز فوکس گرامرسکول مینگورہ کے برطرف ہونے والے درجنوں ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورصوبائی حکومت ،عمران خان اوروزیراعلیٰ پریزخٹک کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے ،جہاں خطاب کرتے ہوئے
فرہادعلی باچا،سہیل خان ،سجادعلی اوربرطرف ہونے والے دیگر ملازمین نے کہاکہ انہیں سات ماہ قبل فوکس گرامرسکول میں بھرتی کیا گیا اس دوران وہ بڑی جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے مگرانہیں ایک ماہ کی بھی تنخواہ نہیں ملی،انہوں نے کہاکہ جب ہم نے تنخواکا مطالبہ کیا تو ہمیں حق دینے کی بجائے برطرف کردیا گیا جو انتہائی ظلم وزیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام سے انصاف کے نام پر ووٹ لینے والی پی ٹی آئی اگر اسے انصاف کہتی ہے تو یہ انصاف نہ عوام کو اورنہ ہی ہمیں منظورہے،انہوں نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کی تبدیلی ہے کہ پہلے تو ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں اورجب کوئی اپنا جائز حق مانگتا ہے تو انہیں فارغ کردیا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہماراقصورصرف یہی ہے کہ ہم نے حق کیلئے آوازاٹھائی ،یہ کہاں کا انصاف ہے کہ حق کیلئے آوازاٹھانے والوں کی دادرسی کی بجائے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑدئے جائے،انہوں نے پندہ اپریل کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اگربرطرف ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو بھوک ہڑتال کرنے سمیت احتجاجوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔
338 total views, no views today


