سوات ، پشتو فلموں کے سابق مشہور مزاحیہ ادا کار لیاقت میجر المعروف سن تیس نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی 40 سالہ زندگی کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی تبلیغ کے لئے صرف کرنے کی توفیق دی ہے ، پہلے فلموں میں لوگوں کو ہنسایا کرتاتھا اور اب خوف خدا سے رلاتا ہوں ، فلم انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ چکا ہوں ، دعوت تبلیغ نے مجھے فلم انڈسٹری سے اُٹھا کر منبر تک پہنچا دیا
اخراجات پورے کرنے کیلئے شہد کے خرید و فروخت کا کاروبارشروع کردیا ہے ، اگر چہ ان کی آمدنی فلموں سے نہایت کم ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اسمیں برکت ڈال دیا ہے ، اب ساری عمر دعوت تبلیغ میں گزاروں گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب خان اور عبد الوحید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلموں سے جنون کی حد تک شوق تھا تعلیم کے دوران والد نے انگلینڈ میں بیرسٹر بننے کیلئے بھیجنا چاہا لیکن میں نے ایکٹر بننے کے بغد رہا فلم کیلئے فوج کی نوکری بھی چھوڑ دی اور 40 سال میں 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، 36گھنٹے مسلسل بھی کام کیا ، پیسہ بہت کمایا لیکن ذہنی سکون نہیں تھا انہوں نے کہا کہ سکون کیلئے تبلیغ کا راستہ اپنایا ، انہوں نے کہا کہ میں پہلے شیطان کی پرچار کرتا تھا اور اب رحمان کی پرچار کتا ہوں جس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے ، تبلیغ میں چار ماہ مکمل کرنے کے بعد مکمل طور پر فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا عہد کیا اور 28 دسمبر 2007 کے بعد کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لیا ، انہوں نے کہا کہ دولت میں خوشی اور کامیابی نہیں ہے بلکہ خوشی اور سکون اللہ عالیٰ کے دین میں ہے اسلئے ہمیں لوگوں کو اللہ کی دین کی طرف راغب کرنا چاہیے ۔
605 total views, no views today


