بریکوٹ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء صدیق علی خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی طر ح ضلع سوات میں پارٹی کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے جس کی اصل وجہ قومی وطن پارٹی کے چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی پختون قوم کی صحیح قیادت کا نتیجہ ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت کی حیثیت صابن کی جاگ کی طرح ہے جو کہ بہت جلد خود بخود ختم ہو جائے گی
۔عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھا لیا ہے تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر صوبے میں کرپشن ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔سوات کے مین شاہراہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے جبکہ جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈوں کی بناء پر اکثر اوقات ایمرجنسی مریض راستے میں ہی زندگی کے قید سے آزاد ہو جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 82کے علاقہ کوٹہ میں منعقد فائیو سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمانی خصوصی کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور انہیں کے ممبران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا مگر اب ان کے نظروں سے اوجھل ہیں جہاں بھی کسی بھی کھیل کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتاہے صوبائی حکومت کے ممبران وہاں جانے سے کتراتے ہیں مگر قومی وطن پارٹی اپنی نوجوان نسل کو ملک وقوم کے لئے قیمتی اثاثہ کے طور پر ان کا بھر پور خیال رکھتا ہے اور ہر ٹورنامنٹ میں صرف اور صرف قومی وطن پارٹی کے قائدین شریک ہو کر ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے قومی وطن پارٹی کو موقع دیا تو کھیلوں کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کھیل کود سے نوجوان نسل بے راہ روی سے بچ جاتے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ علاقے کے لئے امن کا ضامن بھی ہے ۔
ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ کریم آباد کرکٹ کلب کوٹہ اور ولی خیل کوٹہ کے درمیان کھیلا گیا ۔کریم آباد کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیلتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کردیا ۔ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ٹورنامنٹ میں علاقے کے 72ٹیموں نے حصہ لیا اور اس ٹورنامنٹ کی وجہ سے علاقے کے عوام کو بہترین تفریح کا موقع ملا۔بعد میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیں ۔
425 total views, no views today


