بریکوٹ ،تحصیل بریکوٹ کے علا قہ شموزئی گھڑئی برپلو ڈھنڈ میں سینکڑوں نفوس پر مشتمل علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر تقریباً گزشتہ ایک سال سے خراب پڑا تھا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل شموزئی یوتھ ونگ کے صدر محمد رحمان اور یونین کونسل شموزئی کے سابق ناظم عدالت خان نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھکر انجینئرمیر مقام سے رابط کیا ،
جس پر انجینئر امیر مقام نے فوری کاروئی کر تے ہوئے علاقہ گھڑئی کو بجلی ٹراسنفارمر فراہم کر دیا ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز شموزئی کے علاقہ گھڑئی میں ایک تقریب منعقد ہوا ، جس میں اہلیان علاقہ کثر تعداد میں شرکت کی تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل شموزئی یوتھ ونگ کے صدر محمد رحمان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ ایک سال سے خراب پڑا تھا ، ااور اس قبل بھی علاقہ شموزئی میں بجلی ٹرانسفارمر مرمت کیلئے عوام نے اپنے مدد اپ کے تحت چندوں کے زریعے ٹھک کرا یا تھا ، حالانکہ یہ علاقہ پی کے 82 کے مقامی ایم پی اے کا ابائی علاقہ ہے ، یہاں بھی عوام مسائل حل کر نے کا یہی انجام ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں پاکستان مسلم لیگ کا حکومت بھی نہیں ہے ، لیکن اس کے باوجود میں نے یونین کونسل شموزئی کے سابق ناظم عدالت خان باہمی جدوجہد سے انجینئر امیر مقام کے توسط سے بجلی ٹرانسفارمر علاقہ کو فراہم کردیا ، انہوں نے کہا کہ انجینئر امیرمقام کے توسط سے علاقے میں جہاں بھی ضرورت ہو تو بجلی کی ٹرا نسفارمر فراہمی کیلئے بھر کوشش کرینگے، انہوں نے کہا کہ علاقہ شموزئی ایم پی اے پی کے 82 کا ابائی علاقہ ہے، یہاں کے عوام کو تمام درپیش مسائل حل کر نا مقامی ایم پی اے کے فرائض منصبی میں شامل ہیں ، لیکن صوبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حکومت نہ ہونے کا باوجود ہم علاقے کے تعمیر وترقی بھر حصہ لینگے، کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے بلاتفریق خدمت پر عین عبادت سمجھتے ہیں ، کھوکھلے اور خالی خول نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، اس موقع پر علاقہ گھڑئی بر پلو کے مکینوں امیر عالم ، اجمیر شاہ ، باچارحمان ودیگر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گھڑئی بر پلو کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ ایک سال سے خراب پڑا تھا محکمہ واپڈا اور ممبران اسمبلی کو بار با ریادہانیوں پر تھک گئے تھے، مگر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما محمد رحمان اور سابق ناظم یونین کو نسل شموزئی عدالت خان نے یہاں کے عوام کو درپیش مسلہ مدنظر رکھکر چند دنوں میں ٹرانسفارمر فراہم کر دیا ، حالیہ الیکشن میں اس علاقے کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے، مگر منتخب ممبران اسمبلی عوامی مسائل سے منہ موڑلیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ائندہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر انے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے، یونین کونسل شموزئی کے سابق نا ظم عدالت خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ گھڑئی ٹرانسفارمر علاقہ شموزئی میں یہ دوسرا ٹرانسفارمر ہے ،اس 4 دن قبل شموزئی کے علاقہ چونگی کو بھی انجینئر امیر مقام نےkv 100بجلی ٹرانسفارمر مرمت کیا تھا، انہوں نے کہا کہ عوام خدمت میرا مشن ہے ، اور انشااللہ اپنے علاقے کے تعمیر وترقی کو ئی کسر نہیں چھوڑینگے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکا ہے، ممبران اسمبلی عوام کے مسائل حل کر نے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے، ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے عوام چندے اکھٹے کر نے مجبور ہیں ، اس کے علاوہ لوڈشیڈنگ علاقہ شموزئی کے فیڈر پر دیگر فیڈرز کے نسبت کئی گنا ذیادہ ہے، مقامی ایم پی اے ، نے محض پوچھنے کی زحمت تک نہیں کی، انہوں کہا کہ انجینئر امیر مقام کے توسط علاقے کے تعمیر وترقی میں بھر حصہ لینگے،
516 total views, no views today


