کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف علاج کے غرض سے اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی پہنچ گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو رینجرز اور پولیس کی سخت سیکیورٹی کے حصار میں چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جہاں وہ پرائیویٹ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کراچی کے لئے روانہ ہوئے۔ سابق صدر کی کراچی آمد پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون کو طیارے کی لینڈنگ کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔
سابق صدر کراچی میں نیول اسپتال پی این ایس شفاء میں اپنا علاج کرائیں گے، کراچی پہنچنے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ کراچی میں قیام کے دوران ان کی سیکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں محکمہ داخلہ سندھ کے سپرد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف دل کی تکلیف کے باعث 3 ماہ راولپنڈی کے آرمڈ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں زیر علاج رہنے کے بعد چند روز قبل ہی اپنے اسلام آباد میں فارم ہاؤس چک شہزاد منتقل ہوئے تھے۔
448 total views, no views today


