مینگورہ،سیاحتی علاقہ مرغزار کے نزیک پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرگئی،گاڑی میں سوار انیس افراد زخمی ،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔حادثہ بریک فیل ہونے کیوجہ سے پیش ایا۔گزشتہ روز صبح کے وقت مرغزار کے نزدیکی علاقہ گل بانڈی میں پک اپ گاڑی نمبر psss4615جسے ڈرائیور ایوب چلا رہا تھا بریک فیل ہونے کیوجہ سے گہری کھائی میں گر گئی،
گاڑی میں انیس افراد سوار تھے، جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے،مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کام شروع کرتے ہوئے اپنے مدد اپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچائے،زخمیوں میں پیر محمد ولد حاجی کاکی سکنہ مرغزار،جمیر ولدصوبت ،سعیدالرحمن ولد سید اکرم،شیرعلی ولد اکبر شاہ،سیف اللہ،امیر رحیم،برکت علی اور دیگر شامل ہے۔گاڑی میں سوار افراد سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان کے ہاں فاتحہ خوانی کیلئے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے،دوسری طرف حادثے کے خبر ملتی ہی اے این پی کی سابقہ ایم پی اے شیرشاہ خان اور سابقہ ایم این اے مظفرالملک کاکی خان کے بیٹے اجمل خان ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے فوری طور پر پچاس ہزار روپے نقد دئیے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
498 total views, no views today


