مینگورہ،واپڈاایمپلائزپیغام یونین نے غیرقانونی تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا،جل 28اپریل کو مظاہرہ ہوگا،اس سلسلے میں یونین کے سرکل چیئرمین حبیب الحق نے میڈیا کو بتایا کہ واپڈامیں حال ہی میں تیس افرادکے تبادلے ہوئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے اس ضمن میں حکام سے بارباررابطہ کیا گیا مگرکسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا لہٰذہ ہماری یونین
نے مجبوراََ احتجاج کا اعلان کردیا جو کل ہوگا،انہوں نے کہاکہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،انہوں نے یونین کے تمام ممبروں اورعہدیداروں سے مظاہرے میں بروقت شرکت اوراسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
461 total views, no views today
Comments


