سوات، سوات کے تحصیل چارباغ کے علاقہ سیر تلیگرام کڑاؤسر میں سیکورٹی فورسز کے گاڑی کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کڑاؤسر کے علاقہ سے گزررہی تھی کہ اسی دوران ایک زور دھماکہ ہوا ، مقامی لوگوں کے مطابق جب علاقہ کے عوام جاعہ وقوعہ تک پہنچ گئے تووہاں پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹی ہوئی پڑی تھی ،
مقامی لوگوں نے اپنے مدد اپ کے تحت امداد ی کارروائی شروع کی اور گاڑی میں موجود چار افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کردیا ہے ۔
479 total views, no views today
Comments


