مینگورہ، سوات کے علاقہ سر سر دارے اور ازبکہ میں طالبان کے موجودگی کے خلاف سیکورٹی فورسز کا اپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا ، اپریشن میں چھ طالبان کے ہلاکت اور تین کے زخمی حالت میں گرفتار ہونے اور دو سیکورٹی فور سز اہلکاروں کے شہادت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے تاہم ائی ایس پی ارسوات کے جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہ ہوسکی ،دوسرے طرف سوات کے پہاڑی جو ضلع بونیراور سوات کے سرحدی علاقوں وادی ایلم اور سنگر میں بھی فورسز کا سرچ اپریشن جاری ہے،
اپریشن میں کمانڈوز اور ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایف سی کے جوان بھی اپریشن میں مصروف ہے،مختلف علاقوں میں گھر گھر سرچ اپریشن بھی شروع ہے،ذرائع کے مطابق اپریشن میں سیکورٹی فورسز نے بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔مینگورہ شہر سے چھ کلومیٹر پر واقع منگلور کے علاقہ ازبکہ میں تین دن پہلے صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی تھی جو تاحال جاری ہے ذرائع کے مطابق اپریشن میں اب تک دوسیکورٹی فورسز کے جوا ن شہید جبکہ دو جوانوں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہے،دوسری طرف جھڑپ میں چھ طالبان ہلاک اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے اطلاعات بھی سامنے ائے ہیں تاہم ائی ایس پی ار کے جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہ ہوسکی،ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے تعداد پچاس کے قریب اوروہ غاروں میں چھپے ہوئے ہیں جبکہ وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں ،ادھر مختلف علاقوں میں فورسز نے سرچ اپریشن شروع کرکے مشتبہ افراد کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں ۔سیکورٹی فورسز نے ضلع بھر میں چیکنگ سخت کردی ہے اور چیک پوسٹوں کی تعداد بھی زیادہ کرلی ہے
463 total views, no views today


