سوات،ضلع سوات کے پہاڑی علاقوں سر ، سردارے میں سیکورٹی فورسز کا شدت پسندوں کیخلاف اپریشن اخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق فورسز نے تمام پہاڑی علاقوں اور اس سے متصل گاؤں میں شدت پسندوں کیخلاف جاری اپریشن مکمل کیا ہے، یہ اپریشن چار دن تک جاری رہا، جس میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے علاوہ سپیشل سروسز گروپ
کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا ، ذرائع کے مطابق دو ایس ایس جی کمانڈوز اس اپریشن میں زخمی ہوئے جبکہ دو فورسز کے جوان شہید بھی ہوئے ، ذرائع کے مطابق چار روز سے جاری اپریشن کے دوران سات شدت پسندوں کی ہلاکت کے ابھی اطلاعات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوتے روز ٹارگٹڈ اپریشن کیا گیا، جبکہ اب ان سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے، جو دو روز تک جار ی رہنے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق سوات کو داخل ہونے والے شدت پسندوں کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، اور ایک بڑے سانحہ سے سوات کو بچالیا گیا ، سوات میں ائی ایس پی ار نے اپریشن کے خاتمہ سمیت دیگر مواد کے بارے میں تصدیق نہیں کی ۔
482 total views, no views today


