شمالی وزیر ستان: میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی میران شاہ میں غلام خان روڈ پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے نشانا بنایا
جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ میران شاہ اور بنوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ 4 مزید اہلکار راستے میں دم توڑ گئے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ بھی کی گئی ہے۔
470 total views, no views today


