مینگورہ،سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے رہائشی سترسالہ ضعیف العمرشخص محمد مختار نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کئی ماہ سے لاپتہ ہے جن کی تلاش میں سرگرداں پھررہا ہوں مگر ان کا کوئی پتہ نہیں چلتا،بعض لوگوں نے انہیں ورغلا کرمجھ سے الگ کردیا ہے،جہاں بھی فریاد لے کر جاتا ہوں وہاں سے مایوس ہوکر لوٹ آتا ہوں ،حکومت میری مدد کرے،
یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہیں ،انہوں نے کہاکہ ان کے بارہ بچے ہیں جن میں سے دو فوت ہوچکے ہیں اورباقی محنت مزدوری کررہے ہیں،کچھ عرصہ قبل ان کی اہلیہ گھر سے غائب ہوگئی جن کی تلاش میں دردرکی خاک چھان ماری مگر ان کا کوئی پتہ نہیں چلا،انہوں نے کہاکہ ان کی اہلیہ کو کسی نے ورغلا کر مجھ سے الگ کردیا ہے،انہوں نے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلے مں میرے ساتھ تعاؤن کریں۔
396 total views, no views today


