سوات، سوات میں پولیو اور خسرہ سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن مہم 19تا 31مئی تک چلائی جائے گی مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ای پی آئی سوات ڈاکٹر رحمت الہٰی نے اجلاس کو بتایا کہ
یہ مہم 19تا 31مئی 2014 چلائی جائے گی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 368437بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 6ماہ تا 10سال عمر کے 3135بچوں کو خسرہ ویکسین کے انجکشن لگائیں جائیں گے،اسی طرح اس مہم کے دوران ان بچوں کو بھی ان بیماریوں سے حفاظت کے ٹیکے لگائیں جائیں گے جن کی ویکسینیشن کسی وجہ سے ادھوری رہ گئی ہو ،اس مہم کے دوران پولیو اور خسرہ ٹیمیں گھر گھر نہیں جائیں گے بلکہ گاؤں یا محلہ کے کسی مرکزی مقام پر کیمپ لگا کر تمام محلہ اور گاؤں کو اس مقام پر بچے لانے کے لیے اعلانات کریں گے اور اس مقصد کے لیے سوشل موبلائز ر گھر گھر جاکر چھ ماہ سے زیادہ عمر کے بچوں کو مرکزی مقام پر بھیجنے کی ہدایات دیں گے جبکہ چھ ماہ سے کم عمر کے بچوں کو گھر پر ہی پولیو قطرے پلائیں گے انھوں نے بتایا کہ اس مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس مقصدکے لیے 303ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر سوات نے ہدایت کی کہ اس مہم کو ایک مقامی مہم بنایا جائے اور اگر کسی بھی موقع پر انتظامیہ یا پولیس کی مدد درکار ہو تو فوری طور پر ان سے رابطہ کیا جائے۔
544 total views, no views today


