سوات ،یونیورسٹی آف سوات کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 28 مئی سے شروع ہورہے ہیں۔ جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کی طرف سے تمام امیدواروں کو رول نمبرزجاری کردئے گئے ہیں۔ ریگولر امیدواروں کے رول نمبرسلپس ان کے متعلقہ کالجوں کو جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے رول نمبر سلپس امیداوروں
کے سکونتی پتوں پر ارسال کردئے گئے ہیں۔ اسی طرح بونیر اور شانگلہ کے ریگولر امیدواروں کو بھی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ کالجوں کو ارسال کر دئے گئے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ کو رول نمبرز ڈاکخانے کے ذریعے ارسال کئے جاچکے ہیں یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اگر کسی امیدوارکو اپنار ول نمبر سلپس 20مئی تک مو صول نہ ہو توامیدوار یونیورسٹی آف سوات کی ایگزامینیشن سیکشن سے دفتری اوقات کار کے دوارن اپنا رول نمبر حاصل کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.uswat.edu.pkپر دیکھ بھی اپنا رول نمبر دیکھ سکتاہے۔
545 total views, no views today


