سوات، غیر موزون جگہ پر سکول تعمیر کرنے کے خلاف بھائی پٹے کے عوام سراپا احتجاج سربالا روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا پوری قوم کے فیصلہ کے مطابق سکول کو مناسب جگہ پر تعمیر کیا جائے بصورت دیگر کوئی بھی شخص متنا زعہ جگہ پر بننے والے سکول میں اپنے بچوں کو داخل نہیں کرائے گا صوبائی حکومت سمیت محکمہ تعلیم
کے حکام بالا کمیشن مقرر کرکے تحقیقات کریں ان خیالات کا اظہار تحصیل کبل یو سی توتانوبانڈی کے علاقہ بھائی پٹے سے تعلق رکھنے والے شیر زمین،خائستہ رحمان،دلاور،نمیر،بیدار ،سائل اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھائی پٹے کے لئے منظور شدہ پرائمری سکول کو شخص واحد کے خوشنودی کے لئے غیر موزون جگہ پر تعمیر کرانے کی کو شش کی جا رہی ہے جس کے خلاف پوری قوم متحد ہے انہوں نے کہا کہ قوم نے مشترکہ طور پر سکول کو موزون جگہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ غیر موزون جگہ پر سکول کے تعمیر سے فائدہ کے بجائے حکومت کا پیسہ بے جا خرچ ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ غیر موزون جگہ پر سکول تعمیر کیا گیا تو اہلیان علاقہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرانے سے بائیکاٹ کرینگے کیونکہ مذکورہ جگہ میں سکول تعمیر ہونے سے بچوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا ہوگا انہوں نے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ کمیشن مقرر کرکے حالات کا جائزہ لیں اور پوری قوم کے متفقہ فیصلے کے مطابق سکول تعمیر کرنے کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔
398 total views, no views today


