مینگورہ( سوات نیوز ڈاٹ کام 19ستمبر 2017ء ) سرکاری ملازمین کے پنشن دستایزات ریٹائرمنٹ سے قبل مکمل کرنے اور دستایزات کو کم سے کم کرکے دو صفحے کے کمپیوٹرائزڈ فارم پر تیا ر کرنے کے سلسلے میں پر فارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ(پی ایم آر یو)کے تحت ایک روزہ آگاہی اور تربیتی اجلاس منگل کے روز ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا ۔ سیشن کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اسٹیبلشمنت ظاہرشاہ نے کی جبکہ اس میں ڈی سی سوات عامر آفاق اور اے ڈی سی محمد طاہر کے علاوہ ضلع سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ کے تما م محکموں کے ضلعی افسران اور کمپیوٹر ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈی سی سوات نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر مختصر روشنی ڈالی جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹرپی ایم آر یو عاکف نے پنشن کے کمپیوٹرائزڈ فارم تیار کرنے کی عملی تربیت بذریعہ ملٹی میڈیا دی ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ صوبہ کے تمام اضلاع میں پنشن کے کیسز ایک خصوصی کمپیوٹر سافٹ وےئر پنشن اینویلپ آٹو میشن سسٹم (PEAS)کے ذریعے تیار کئے جائیں گے۔ جس کے ذریعے ہر سال ریٹائر ہونے والے ملازمین کا ڈیٹا ہر محکمہ کے ساتھ کمپیوٹر پر موجود ہوگا۔ ریٹائر ہونے والے ملازم کی چند بنیادی معلومات متعلقہ فارم میں درج کرنے کے بعد تمام مراحل خود کار طریقہ سے مکمل ہوں گے اورمتعلقہ ملازم کو با آسانی اے جی آفس سے پنشن ملے گی۔انھوں نے کہا کہ 19دستایزات کی بجائے آئندہ صرف دو صفحہ کی مختصر معلومات پر پنشن ملے گی ۔ انھوں نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دےئے۔یاد رہے کہ اس سسٹم کی نگرانی صوبہ کے پی کے چیف سیکرٹری براہ راست کررہے ہیں۔
1,324 total views, no views today



