مینگورہ( سوات نیوز ڈاٹ کام 19ستمبر 2017ء ) عوامی آواز پارٹی کے چیئر ین اے این 29،پی کے 80، پی کے 81کے امید وارظفر حیات خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم میں اصلاحات کے نام پر غریبوں کے بچوں سے تعلیم کا بنیادی حقوق چھیننے کے کوشش کررہی ہیں۔جو کسی صورت نافذ نہیں ہونے دینگے۔ایجوکیشن سروسز ایکٹ کیخلاف بھی آواز اٹھائے گے صوبے میں نااہل حکومت نے خیبرپختونخوا کے تباہی کنارے پر کھڑا کر دیا ہے ۔جو سراسر ظلم و نا انصافی ہے پہلے سے ایف اے ،بی اے میں ہزاروں طالب علم داخلوں سے محروہے وہ اس لئے کہ سرکاری کالجوں میں جگہ دستیاب نہیں اور وہ غریب طالب علم پرائیویٹ کالج میں تعلیم کا خرچہ برداشت کرنے کے طاق نہیں رکھتے اور اب سرکاری سکول کو پرائیویٹ کرکے ہزاروں اساتذہ کرام اور لاکھوں غریبوں کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے کوششوں ہورہی ہے مگر یہ کبھی بھی برادشت نہیں کرینگے اور اس ایکٹ کیخلاف 22ستمبر بروز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کرینگے تمام اساتذہ کرام سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں۔
1,162 total views, no views today



