اسلام آباد(این این ائی) تھانہ کھنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد داعش کا جھنڈا لگادیا جسے پولیس نے اتار لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ کھنہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا لہرا دیا، داعش کے جھنڈے دیکھتے ہی شہری نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق داعش کے جھنڈے کی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیرداخلہ احسن اقبال نے کالعدم داعش کے جھنڈوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
1,622 total views, no views today
Comments



