سوات،ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ، بارش کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ، بارش کا سلسلہ تین بجکر پچیس منٹ پر شروع ہوا ، اس سے قبل ادھا گھنٹہ تک تیز ہوائیں چل رہی تھی ، جس کے بعد تیز بارش شروع ہوگئی ، شہر کے علاوہ دیگر آس پاس کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی ،
جس سے گندم کے فصلوں کو شدید نقصان ہوا ، اس کے علاوہ خوبانی ، الوچہ اور شپتالو کے باغات کوبھی کافی نقصان پہنچ گیا ، بارش کی وجہ سے شہر بھر کے بند ندی نالیاں گلیوں اور سڑکوں پر بہننے لگیں جس سے راہ چلتے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ، بارش کی وجہ سے شہر کا موسم نہایت ہی خوشگوار ہو گیا ،
500 total views, no views today
Comments


