سوات، کمپیوٹر آپریٹرز کو گریڈ سولہ میں اپ گریڈ کیا جائے ۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔ انصاف کی فراہمی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار(آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن ) کمپیوٹر آپریٹرایسوسی ایشن ملاکنڈ نے اپ گریڈیشن کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے سوات پریس کلب تک احتجاجی واک کیا اور سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کمپیوٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عالم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کلرکس برادری کے مطالبات مان کر ان کو اپ گریڈ کیا جس پر ہم کلرکس برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا مطالبہ ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہمیں فی الفور گریڈ سولہ میں ترقی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام پر بننے والی حکومت سے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 26مئی تک علامتی ہڑتال کے بعد ہم مکمل شٹر ڈاؤن کریں گے اور مطالبات کے حل کیلئے اس کے بعد ہم صوبائی سطح پر بھر پور احتجاج کا اعلان کرتے ہیں ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سکندر حیات ، سینئر نائب صدر فضل حیات اور کثیر تعداد میں کمپیوٹر آپریٹرز نے شرکت کی ۔
446 total views, no views today


