سوات، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ سوات اشفاق خان نے کہا ہے کہ رنگ محلہ میں نجی سکول میں خسرہ ویکسین کے حوالے سے واقعے کی انکوائری رپورٹ سامنے آیا ہے ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خسرہ ویکسین سے اس طرح انفکشن ہوتی ہے اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں ، سکول کے 6 ، 7 بچوں کو الرجی ہوئی ہے تا ہم بروقت علاج معالجہ کی وجہ سے بچوں کی حالت فوری بہتر ہونے پر انکو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے گھروں کو منتقل کردیا گیا ہے ،
انہوں نے کہا کہ اب خسرہ مہم باقاعدگی سے جاری رہے گی اور تعینات خصوصی ٹیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ خسرہ بیماری کی روک تھام کے لیے حکومت خصوصی مہم چلا رہی ہے انہوں نے قرار دیا ہے کہ خسرہ کے دوران بچوں کو آرام کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے ، ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں محکمہ اور دیگر اداروں سے ملکر اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریگی ، ڈپٹی کمشنر سوات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اس کی روشنی میں رپورٹ مثبت ہے ، انہوں نے والدین پرزور دیا کہ انے بچوں کو بلا خوف و خطر خسرہ ویکسین کرانے کیلئے ہسپتال یا بی ایچ یوز سے بھی رابطہ کریں۔
476 total views, no views today


