کبل(الطاف خان سے ) تحصیل کبل کے دیگر علاقوں کی طرح ویلج کونسل توتانوبانڈئی نمبر 2ٹیغک میں بھی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا اس حوالے سے ویلج کونسل کے دفتر میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ناظم امیر باچا منعقد ہوا جس میں ویلج کونسل کے جملہ ممبران ،سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام و طلباء اور معززین علاقہ سمیت عوام نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر صفائی مہم کے حوالے آگاہی واک کا انعقاد ہوا جس کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صفائی کے حوالے سے نعرے درج تھے واک گاؤں ٹیغک کے بازاروں اور گلیوں سے گزرتا ہوا چینہ سٹاف پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم امیر باچا اور دیگر مقررین نے صفائی کے اہمیت و افادیت پر تفصیلی بحث کی اور کہا کہ اسلام نے صفائی ستھرائی پر زور دیا ہے جبکہ اللہ تعالی نے پاکیزہ لوگوں کو پسند یدہ قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گندگی بیماریوں کا جڑ اور مسائل و مشکلات کا ذریعہ ہے لہذا بحیثیت مسلمان و پاکستانی اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے ا نہوں نے واضح کیا کہ شروع کردہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاکر عوام کو ریلیف فراہم کرینگے کیونکہ صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے ویلج کونسل ممبران اور عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔
3,066 total views, no views today



