بریکوٹ ، قومی وطن پارٹی یونی کونسل غالیگے کے نومنتخب صدر گل رحمن خان نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی قایدئن نے عوام کی بلاتفریق خدمت اپنا شعار بنا رکھا ہے ، پختوں قوم کے حقوق کیلئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیر مین افتاب احمد خان شیر پاو ، ہر فورم پر اواز اٹھارہی ہے ، عوام کے نظریں افتاب احمد خان شیر پاو پر لگی ہوئی ہیں ، اور اسکی واضح ثبوت یہ ہے کہ ائے روز مسلسل مختلف سیاسی پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہو رہے ہیں
اور قومی وطن پارٹی میں شامل شمولیت اختیار کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ روزگار ،تعلیم ، امن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں قومی وطن پارٹی کے تنظم نو موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما صدیق علی خان ، سابق ناظم یو نین کونسل غالیگے عبد الوہاب خان ، مرکزی کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر عالم خان ، سابق صدر تحصیل بریکوٹ رحم غفران خان ، سابق رابط سیکرٹری ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان ، ودیگر قائدین کثرتعداد میں موجود تھے، انہوں نے کہااکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے انے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ، کیونکہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین افتاب احمد خان شیر پاو پختون قوم کا واحد نما ئندہ لیڈر ہے ، اور ان کے قیادت پر تمام پختوں قوم کا مکمل اعتماد ہے ، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کر نے کیلئے بھر پور جدوجہد کر یں ، اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں
520 total views, no views today


