آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کے زیر اہتمام مرحوم اداکار بدرمنیرکی نویں برسی منائی گئی،اس حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت فیڈریشن کے بانی ومرکزی چیئرمین شیرین زادہ بدرنے کی جبکہ ہیومن رائٹس کے چیئرمین راجہ لیاقت علی پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ،مقررین نے بدرمنیر کی اداکاری پرروشنی ڈالتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ بدرمنیر کے خاندان کیلئے صوبائی ایوارڈ دیا جائے ،مقررین نے حکومت پر تنقید کی جس نے سرکاری سطح پر بدرمنیر کی برسی نہیں منائی ،مشہور ڈائریکٹر امجد نوید نے بدرمنیر کو نئے اداکاروں کیلئے مثال قراردیا،مقررین نے کہاکہ مردان کے چند مفادپرست لوگ بدرمنیر کا نام غلط اورذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اوردس دن کی مہلت دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ہیومن رائٹس راجہ لیاقت علی خان نے بدرمنیر کو اعلیٰ اداکاری کے علاوہ بہترین خوبیوں کا مالک قراردیا اورکہاکہ مرحوم بدرمنیر نے سوشل کاموں میں بھی بڑھ چرھ حصہ لیا اورعمران خان کے کینسرہسپتال اور پنجاب سیلاب زدگان کیلئے چندہ اکھٹاکیا اوراس مقصد کیلئے باقاعدہ مہم چلائی تھی ،انہوں نے کہاکہ بدرمنیر کو صدارتی ایوارڈ دیر سے ملاتھا جوانہیں1980میں ملنا چاہئے تھا،انہوں نے بدرمنیرکو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر بدرمنیر کے بیٹے عقل منیر نے بدرمنیر کے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کے مداحوں نے بدرمنیر کا نام زندہ رکھا ہواہے،تقریب میں اکبر حسین،گل تاج ،پرویزسلیم ،علی رحمان سائل،حسین اقبال ،عمرواحد ،امین اوردیگر لوگوں سمیت عجب گل فیڈریشن سوات کے مراد اوردیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
1,612 total views, no views today



