مٹہ بار ایسوسی ایشن اور متعلقہ احکام کے درمیان مذکرات ناکام وکلاء برادری نے اور عدالتی احاطے میں کام کرنے والے دیگر افراد نے کچہری احاطے کونہ انے کا دورزہ ہڑتال شروع کردی اج بھی کوئی بھی وکیل مٹہ عدالتوں کے کسی بھی کاروائی میں حصہ نہیں لیں گے جمعہ کو بھی مکمل ہڑتال رہی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا مطالبات ماننے تک ہر جمعہ اور ہفتہ کو ہرٹال ہوگی مٹہ بار ایسوسی ایشن کا اعلان ، مٹہ بار ایسوسی ایشن اور متعلقہ احکام کے درمیان بار کے وکلاء کے مطالبات کو حل کرنے کی بارے میں طویل مذاکرات ہوئی جو بالااخر بغیر کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ناکام ہو کر ختم ہوگئے جس کی بعد وکلاء نے پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو مٹہ کچہرے کو انے اور مٹہ عدالتوں کے کسی بھی کاروائی میں حصہ نہ لینے اور دو روزہ ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا جو جمعہ سے شروع ہوکر اج ہفتے کی دن بھی جاری رہیگی ادھر وکلاء برادری کیساتھ مٹہ کچہری میں کام کرنے والے وکلاء کے منشیوں عریض نویسوں فوٹوسٹیٹ والوں سٹامپ پیپرز فروخت کرنے والوں اور دیگر کاروبار کرنے والوں نے بھی مکمل ہڑتال کرتے ہوئے جمعہ کی روز وکلاء برادری کیساتھ دیگر کاروبار کرنے والے کوئی بھی شخص کچہری احاطے میں داخل نہیں ہوا ادھر وکلاء برادری کی ہڑتال کی وجہ سے مٹہ عدالتوں کو انے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور عدالتی پیشی کیلئے انے والے عوام عدالتوں میں صرف اپنے اپنے تاریخ پیشی بدل کر واپس چلے جاتے تھے ادھر مٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انورعلی خان ایدوکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بار نے متعلقہ احکام کے سامنے اپنے جائز مطالبات پیش کی ہے جس میں مٹہ بار کے تمام وکلاء برادری کے گاڑیاں سکول گراونڈ کھڑے ہونے کی بجائے کچہری احاطے میں جانے کی اجازت دینا اور مٹہ عدالتی کچہری کے گیٹ نمبر دو جو بند پڑا ہے اس گیٹ کو عام لوگوں کیلئے کھولنا شامل ہے انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور بار نے ہڑتال شروع کرنے سے پہلے مذاکرات کامیاب بنانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں بار مجبور ہوکر ہڑتال کررہے ہیں
1,406 total views, no views today



