مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے ، قانون سے بالا تر کوئی نہیں ، ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کو پابند سلاطل کریں ، نور عمر ڈرائیوروں ڈرائیونگ کرانے سے سختی سے منع کیا جائے ، جو لوگ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے مثبت تجاویز پر عمل در آمد کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں ایثار کی جانب سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا
، تقریب روڈ سیفٹی سیمینار کے حوالے سے منعقد کیا گیا ، جس میں جمیل الرحمان ، ڈاکٹر مزمل ، موٹر وے ٹریفک انسپکٹر حق نواز خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان ، سوات ٹریفک انچارج اور ایس ایچ او تھانہ مینگورہ کے علاوہ سٹوڈنٹس اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات موبائل فون کے استعمال سے ہوتے ہیں ، اکثریتی لوگ ڈرائیونگ کرتے ہیں جس کا دھان سڑک کی طرف نہیں ہوتا جبکہ حادثاتی باتوں کیوجہ سے بھی ڈرائیور ٹینشن کا شکار ہوتا ہے جو کہ حادثے کا باعث بنتا ہے ، انہوں نے سیمینار کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 25 سال سے کم عمر لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کیا جائے جبکہ حادثات کو روکنے کے لیے نو عمر ڈرائیوروں جو کہ موٹر سائیکل بھی چلاتے ہے پر پابندی لگائی جائے ، انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل در آمد سختی سے کی جائے ، انہوں نے کہا کہ 26 فیصد حادثات موبائل فون کے استعمال کے دوران رونما ہوتے ہیں ، ایم پی اے نے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے اس لیے ٹریفک قوانین پر پورے طرح عمل در آمد کیا جائے ۔
630 total views, no views today


