کبل(تحصیل رپورٹر)سوات، کانجو پو لیس کی کا میا ب کا روائی ، ڈکیٹی اور قتل کے غرض سے گھر میں گھسنے والے ملزما ن کوجد ید تکنیکی معا ونت اور سا ئنسی خطوط پر اصل ملزمان کے گروپ کو بے نقاب کر دیا ۔دو ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز سوات کے تحصیل کبل کے علا قہ بہا در بانڈہ میں سربلند ولد چمنے کے گھر پرپانچ مشکوک افراد گھس گئے تھے اور کمرے کے دروازے توڑنے کی کوشش پر مالک مکان نے فائر نگ کی جس کے نتیجے میں ایک فرددوست محمد ولد امیر زادہ سکنہ مٹہ چپر یا ل قتل ہو گیا تھا اور با قی ساتھی فرار ہو نے میں کا میا ب ہو ئے تھے جس پر کانجو ایس ایچ او بخت زادہ اور تفتیشی آفیسر اے ایس آئی یعقوب خان نے ٹیم کے ہمرا ہ جد ید تکنیکی معا ونات اور سا ئنسی خطوط پر تفتیش کر تے ہو ئے اصل ملزما ن کے گروپ کو بے نقاب کر دیا ، جس میں چار ملزما ن میں سے دو ملز مان محمد الیاس خان ولد محمد رفیق ساکن گو الیرئی چپر یا ل ، بیلا در ولد نصرے ساکن چپر یال کو گرفتار کر لیا ہے اور دوملزمان زیارت گل ولد محمد ساکن بیاکن اوراصغرکے گرفتاری کیلئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں، کانجو ایس ایچ او بخت زادہ نے اس موقع پر میڈ یا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ اصل وجہ من پسند دوسری شا دی ہے اور تین لاکھ روپے اُجر ت کے عوض مدعی سر بلند خان اور اسکی بیوی (ب) کو قتل کر نے کی منصوبہ بند ی بنا ئی گئی تھی انہو ں نے مزید کہا کہ آخری ملزم کی گرفتاری پر مز ید حقا ئق سامنے آنے کے امکانات ہیں جسے ہم بہت جلد گرفتار کر لیں گے ۔ پو لیس کی اس کاروائی پر علا قہ مکین نے کانجو پو لیس کا خراج تحسین پیس کی ۔
1,352 total views, no views today



