سوات ، خسرہ ویکینیشن مہم رہ جانے والے بچوں کے لئے دوروزہ خصوصی مہم شرو ع ،آج تک جاری رہیگا ،دس روزہ مہم میں چھ لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو خسرہ سے حفاظت ک ٹیکے لگائے گئے ،ای پی آئی کوارڈینٹر رحمت الہی ،خسرہ ویکسینیشن مہم کا جائزہ لینے کے لیے معلقہ محکموں اور اداروں کے افسران و نمائندوں کا ایک اجلاس اے سی بابوزئی اشفاق خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں جمعرات کے روز منعقد ہوا۔
ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر رحمت الہٰی نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سوات میں دس روزہ خسرہ مہم کے دوران 6لاکھ 60ہزار بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے گئے جو بچے کسی وجہ سے ان ٹیکوں سے محروم رہ گئے ہیں ان کے لیے مہم میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے ان دو دنوں میں تمام ہسپتالوں اور محلوں میں ٹیمیں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گے تمام والدین او ر سکول ان ٹیموں سے تعاون کریں اور ٹیکوں سے محروم رہ جانے والے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائیں۔
401 total views, no views today


