مٹہ(رحیم خان سے )سوات بورڈ کے زیر اہتما م والی بال ٹورنمنٹ دوبارہ کرائی جائے،جیتے ہوئے میچ میں بے جا اور غیر قانونی پروٹیسٹ پر جیتا ہوا میچ ہم سے لیا گیا،پامیر سکول اینڈ کالج سسٹم مٹہ تفصیلات کیمطابق پامیر سکول اینڈ کالج سسٹم کے سپورٹس انچارج ملک ارشد ،وائس پرنسپل ،لیاقت علی اور والی بال انچارج افتاب خان نے سوات بورڈ کے ودیگر سپورٹس کے زمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات بورڈ کے زیر اہتما م ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنمنٹ میں پامیرسکول اینڈ کالج کوارٹر فائینل میں ہائر سیکنڈری سکول دیولئی کو دو کے مقابلے میں صفر سے شکست دی تھی مگر ان کے جانب سے ہمارے ایک کھلاڑی کے خلاف پروٹیسٹ لایا گیا جو کہ غیر قانونی اور بے جا ہے ،پامیر سکول اینڈ کالج کے زمہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ سوات بورڈ کے جانب سے جو قوانین بنائے گئے ہے اور جو ہمیں دی گئی ہے اس میں کہی بھی اس بات کا زکر نہیں جس بات کے بنا پر ہمیں ٹورنمنٹ سے علحیدہ کیا گیا ،پامیر سکول اینڈ کالج کے اساٹذہ کرام اور طالب علموں کھلاڑیوں نے سوات بورڈ کے زمہ دارون اور بالخصوص سوات بورڈ کے سپورٹس چیرمین افضل شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے خلاف غیر قانونی پروٹیسٹ واپس لیا جائے اور اگر میچ کو دوبارہ کرانا چاہتے تو بھی تیار ہیں،اس موقع پر سکول کے طلبہ نے بھی پروٹیسٹ پر ٹورنمنٹ سے نکالنے پر تشویش کا اظہار کیا
1,389 total views, no views today



