کبل(تحصیل رپورٹر) سوات، عوامی نیشنل پارٹی نے پا کستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اہم وکٹیں گرادئیں، دیگر پارٹیوں کے اہم شخصیات کا سابق ایم پی اے وقار احمد خان سے رابطوں کا سلسلہ بد ستوری جاری ، عنقریب مزید وکٹیں گر نے والی ہیں اے این پی کا دعوا ، تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ کو ٹلئی میلگاہ میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں پا کستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سیا سی شخصیات زرداد ،بخت زادہ ، محمد خان ، ظا ہر شاہ ، شا ہ زیب ، بخت ولی ، زرین خان، نیاز خان ،سید علی ، نیاز علی ، رحمت علی ، عرفان علی ، عثما ن علی ، علی شاہ ، بخت سید اور دیگر نے اپنے خا ندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر پا رٹی میں شامل ہو نے والو ں کو سرخ ٹوپیا ں بھی پہنا ئی گئی، شمولیتی پروگرام سے سابق ایم پی اے وقار احمد خان نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ مخا لیفین کی کمر ٹو ٹ چکی ہے اور اب ان کوکمر سیدھا کرنے کا موقع نہیں دینگے ، کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ عوامی نیشنل پا رٹی غر یب عوام کی حقیقی اور نما ئندہ گی کر نے والی پا رٹی ہے مو جو د ہ صو بائی اور وفا قی حکو مت سے عوام ما یوس ہو چکے ہیں اور ان کے محرومیوں کے ازالے کے بجا ئیں اپنے جیبیں بھر نے اور جا ئیددیں اکھٹا کر نے میں سر گر عمل ہے ، انشاء اللہ 2018میں عو امی نیشنل پارٹی کلین سویب کر یگی اور غر یب عوام کے تما م محرومیوں کا بھر پور ازلہ کر کے پختون ولی کا ثبوت دے گی ۔ اس موقع شا ہ سید ضلعی کونسلر و صدر کو ابا خیل، شوکت جنرل سیکرٹری تحصیل کبل، شا ہ رحیم اللہ نا ئب صدر تحصیل کبل، عبد الما لک ضلعی کونسلر تغمہ، منور شاہ ، رحیم با چا، خا ندان ، فواد ، ارشد اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ ہر پختون سر خ جھنڈے تلے جمع ہو جا ئیں تاکہ حقیقی معانوں میں غر یب عوام کی خد مت کیا جا سکے ۔
1,010 total views, no views today



