دتہ خیل: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ خواتین سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ دتہ خیل روڈ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بویہ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 10 اہلکاروں سمیت 2 خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی تاجروں نے میران شاہ بازار بند کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
427 total views, no views today
Comments


