سوات،سوات کے کی تحصیل مٹہ کے علاقے بازخیلہ میں پانی کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ،پولیس نے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے،پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے کے نواحی علاقے بازخیلہ میں پانی کے تنازعے پر تصادم کے دوران فائرنگ تک نوبت جاپہنچی جس کے نتیجے میں ایک شخص احسن اللہ ولد اولیاء خا ن سکنہ باز خیلہ زخمی ہوگیا ،جسے فوری طبی امداد
کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق پولیس نے چار ملزمان قباد خان،شاہ دولہ،محمد حنیف ، انور کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
708 total views, no views today
Comments


